ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی نے بے ضابطگی کے معاملے میں لیلا سیمسن کے خلاف مقدمہ درج کیا

سی بی آئی نے بے ضابطگی کے معاملے میں لیلا سیمسن کے خلاف مقدمہ درج کیا

Sat, 14 Dec 2019 23:20:25    S.O. News Service

نئی دہلی،14/دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی نے کتھمبلم آڈیٹوریم کی بحالی کے کام میں 7.02 کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگی کے معاملے میں سنگیت ناٹک اکیڈمی کے سابق سربراہ لیلا سیمسن کے خلاف ہفتہ کو مقدمہ درج کیا۔اس معاملے میں سیمسن کے ساتھ کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف بھی معاملے درج کئے گئے ہیں۔حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ لیلا سیمسن کے علاوہ فاؤنڈیشن کے اس وقت کے چیف اکاؤنٹنگ افسر ٹی ایس مورتی، اکاؤنٹنگ افسر ایس رام چندرن، انجینئرنگ افسر وی شری نواسن اور سی اے آر ڈی کے مالک اور چنئی کے انجینئروں کے خلاف بھی کیس درج کئے گئے ہیں۔جانچ حکام نے بتایا کہ وزارت ثقافت کے چیف ویجلنس آفیسر نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ فاؤنڈیشن کے حکام نے جنرل فنانس قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی اے آر ڈی کے ساتھ بحالی کے کام کے لئے معاہدہ کیا گیا تھا۔لیلا سیمسن پدم شری یافتہ ہیں اور مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔


Share: